بین الاقوامی خبریں

اُنیس لاکھ مسلمانوں کے لئے حراستی مراکز کی تعمیر

بھارت میں مودی سرکار نے آسام میں مسلمانوں کو مستقل نشانہ بنانے کی ٹھان لی ہے ، برطانوی میڈیا کے مطابق اُنیس لاکھ مسلمانوں کے لئے بڑے بڑے حراستی مرکز تعمیر کئے جا رہے ہیں ، بھارتی حکومت نے آسام میں موجود اُنیس لاکھ مسلمانوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے ایک سو بیس دن دیئے ہیں ثابت نہ کرنے والوں کو ان حراستی مراکز میں منتقل کیا جائے گا ۔۔نقادوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار این آر سی کے ذریعے آسام کی بڑی مسلم آبادی کو نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔دوسری طرف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی گروپ بھی آسام میں مسلمان پناہ گزینوں کی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close