بین الاقوامی خبریں

شام میں اتحادی افواج کے حملے ، بیس افراد جاں بحق

شام میں بے گناہ افراد کی موت کا سلسلہ کا جاری ہے ۔۔حلب میں اتحادی افواج کے حملوں  کی زد میں سکول اور ہسپتال بھی آ گئے جہاں بیس سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو ئے ۔دوسری طرف حکومتی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

شام میں انسانی حقوق کے مبصر کا کہنا ہے کہ فضائی حملے دو مارکیٹوں اور اسکول کے نزدیک کیے گئے، مارکیٹوں پر حملے میں 11 جب کہ اسکول پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

شام کے اکثر علاقوں سے جنگجوؤں کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے لیکن ادلب کے قبضے کے لیے کچھ علاقوں میں اب بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے تاہم اس میں زیادہ تر معصوم شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close