اہم خبریں

ن لیگ نے حکومت سے بات چیت کے دروازے بند کر دیئے

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے جارحانہ انداز اپنایا اور کہا کہ ن لیگ الیکشن ارکان کی تقرری اور آرمی چیف  کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون میں ترمیم  پر حکومت سے بات نہ کرنے کا اعلان کیا ۔ اُنہوں نے واضح کہا کہ لندن میں نوازشریف کے گھر پر حملہ کرنے کی  اچھی روایت نہیں ڈالی گئی ۔ ہمارے قائد کو کوئی نقصان پہنچا تو ہم آخری حد تک جائیں گے ، خواجہ آصف نے کہا کہ کہ موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جاسکتے، جو کانٹے بکھیر رہے ہیں وہی چنیں۔لندن میں احتجاج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہوسکتا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے، حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close